شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور میں واقع ایک نجی میوزیم 'میراث محل میوزیم سوپور' میں 'ہلیپ فاؤنڈیشن' کی جانب سے کشمیری ثقافت، تمدن اور تہذیب کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ادبی مرکز کامراز کے صدر محمد امین، صائمہ اقبال رہے، جبکہ پروگرام میں کشمیر کے مشہور و معروف شاعر و قلمکاروں نے شرکت کی۔ انہوں نے مرحومہ عتیقہ کی کوششوں کو سراہا اور میراث محل سوپور کے ذریعے کشمیر کی ثقافت کو باقی رکھنے کے لیے شروع کی گئی اس پہل کو تعاون دینے کی بات بھی کہی اور زور دیا کہ اس مشن کو آگے بڑھانا ہمارا اولین فرض بنتا ہیں۔'
مزید پڑھیں: