ETV Bharat / state

Covid Cases in Uri: اوڑی میں کورونا کے 30 نئے کیسز درج

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 9:12 AM IST

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اوڑی میں گزشتہ روز 30 افرا کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا ہے۔ COVID-19 Pandemic in Jammu and Kashmir

اوڑی میں 30 لوگ کورونا مثبت
اوڑی میں 30 لوگ کورونا مثبت

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں 30 افراد کورونا مثبت آئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو اوڑی میں تیس لوگوں کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ تیس مثبت میں سے چودہ کا تعلق مورہ اوڑی گاؤں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر 16 افراد جن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان کا تعلق اوڑی کے مختلف دیہات سے ہے۔ مثبت لوگوں کے کووڈ کے نمونے آر ٹی پی سی آر اور آر اے ٹی کے ذریعے لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Corona in India: بھارت میں کورونا کے دو لاکھ 71 ہزار سے زائد نئے کیسز

علاقے میں کورونا وائرس مثبت افراد کو گھریلوں قرنظینہ میں رکھا گیا ہے .عہدیداروں نے مزید بتایا کہ اوڑی کے دو میڈیکل بلاکس میں 250 کووڈ کیسز ایکٹو ہیں جن میں سے 24 کووڈ ایکٹیو کیس ایک ہی گاؤں مورہ اوڑی کے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا کے کیسز COVID-19 Pandemic in Jammu and Kashmir میں بے تحاشہ اضافے کو دیکھتے ہوئے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ COVID-19 Pandemic in Jammu and Kashmir

ہفتے کی صبح سے 'ویکینڈ لاک ڈاؤن' Weekend Lockdown کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی سبھی اضلاع میں اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ـ Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ

ریاستی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پورے جموں و کشمیر میں ویکینڈ کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ جبکہ سنیچر کی طرح اتوار کے روز بھی تمام کاروباری ادارے بند رہے اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بیماری سے بچانے کے لئے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔ Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.