ای ٹی وی بھارت کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ نوگم ہندواڑہ کے ماجد راکیب کونشی اور ڈیڈی کوٹ کپواڑہ کے وسیم احمد خان اور گوشی کپواڑہ کے غلام مصطفیٰ ایہانجر کو ایک شخص نے حوصلہ دیا کہ وہ کنٹرول لائن کو عبور کرنے میں ان کی مدد کرے گا اور اوڑی پہنچنے کے بعد ان سے ذاتی طور پر ملاقات کر کے انہیں ایل او سی عبور کرنے کا مکمل نقشہ بھی بتائے گا۔
اوڑی پولیس نے بروقت اطلاع ملتے ہی کارروائی کی جس کی وجہ سے یہ تینوں افراد اوڑی مارکٹ میں پکڑے گئے۔ مناسب مشاورت کے بعد تینوں افراد کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہیں یہ نصیحت کی کہ وہ مستقبل میں محتاط رہیں اور غیر ضروری کالز یا بنیاد پرستی کا شکار نہ ہوں۔