ETV Bharat / state

بارہمولہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار - مقدمہ درج

بارہمولہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکی تحویل سے چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارہمولہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 12:09 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے کریری علاقے میں دو افراد کو گرفتار کرکے انکی تحویل سے 250گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارہمولہ پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت آزاد کولونی واگورہ کے عادل احمد راتھر اور ویزار واگورہ کے خالد احمد بٹ کے طور پر کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق منشیات سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کریری پولیس نے ویزار، واگورہ علاقے میں ناکے کے دوران دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس بیان کے مطابق تلاشی کے دوران انکی تحویل سے 250گرام چرس برآمد ہوئی جس کے بعد انہیں حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن کریری میں انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع بارہمولہ میں پولیس نے حالیہ دنوں درجن سے زیادہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکی تحویل سے منشیات کو ضبط کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.