ETV Bharat / state

CRPF Organized Medical Camp سی آر پی ایف نے کیا طبی کیمپ کا انعقاد - سیلو سوپور مفت میڈیکل کیمپ

سی آر پی ایف کی جانب سے سپور کے سیلو علاقے میں منعقد کیے گئے طبی کیمپ میں آئے مقامی باشندوں کی طبی جانچ کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئی۔

سی آر پی ایف نے کیا طبی کیمپ کا انعقاد
سی آر پی ایف نے کیا طبی کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 22, 2023, 8:02 PM IST

سی آر پی ایف نے کیا طبی کیمپ کا انعقاد

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور، سیلو علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی179 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیلو سمیت ملحقہ علاقہ جات سے آئے درجنوں باشندوں نے شرکت کی۔ طبی کیمپ میں خواتیں کی خاصی تعداد نے بھی شمولیت اختیار کیا۔ طبی کیمپ میں مدعو کیے گئے معالجین نے طبی جانچ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مفید مشوروں سے بھی نوازا، علاوہ ازیں سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

کیمپ میں آئے مقامی لوگوں باشندوں نے کا کہنا تھا کہ ان کے علاقہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ سے مریضوں کو کافی راحت نصیب ہوئی۔ ادھر، منتظمین کے مطابق سی آر پی ایف، کشمیر بھر میں تحقیق کے بعد ہی اُن علاقوں میں طبی کیمپ منعقد کرتی ہے جہاں لوگوں کو طبی سہولیات کے حوالہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے سی آر پی ایف کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں آئے ماہر ڈاکٹروں نے میڈیکل چیک اپ کرکے لوگوں کی کاؤنسلنگ بھی کی۔

مزید پڑھیں: CRPF Medical Camp سوپور میں طبی کیمپ سے لوگ مستفید

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف179بٹالین کے سی او نے بتایا کہ سویک ایکشن کی جانب سے عوامی بہبود کے لیے مختلف پروگرامز، جن میں طبی کیمپ قابل ذکر ہیں، منعقد کیے جاتے ہیں۔ کمانڈنگ آفیسر نے بتایا کہ سی آر پی ایف لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انہیں راحت پہنچانے کے لیے بھی پر عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویسک ایکشن پروگرام کے تحت سال بھر مختلف پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں جن میں ’’بھارت درشن ٹور‘‘ بھی شامل ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.