ETV Bharat / state

Bear Kills Cattles اوڑی میں ریچھ کے حملے میں قریب ایک درجن مویشی ہلاک

قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں دوران شب ایک ریچھ نے ایک گاؤ خانے پر حملہ کرکے قریب ایک درجن مویشیوں کو اپنا نوالہ بنایا۔ ریچھ نے جن مویشیوں کو نوالہ بنایا ان میں دو گائے، پانچ بکریاں اور تین بھیڑ شامل ہیں۔

10 Cattle Killed In Bear Attack in uri
اوڑی میں ریچھ کے حملے میں قریب ایک درجن مویشی ہلاک
author img

By

Published : Feb 18, 2023, 10:21 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں دوران شب ایک ریچھ نے ایک گاؤ خانے پر حملہ کرکے قریب ایک درجن مویشیوں کو اپنا نوالہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق اوڑی کے بابا گلی لمبر بونیار علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بایا کسانہ اور نورا کسانہ کے گاؤ خانے پر حملہ کرکے قریب ایک درجن مویشیوں کو اپنا نوالہ بنایا۔ذرائع نے بتایا کہ ریچھ نے جن مویشیوں کو نوالہ بنایا ان میں دو گائے، پانچ بکریاں اور تین بھیڑ شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقے میں پیش آنے والا اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعے پیش آئے جن میں لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف وارڈن اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے اس معاملے کی اور توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ علاقہ میں ایسا کوئی دوسرا واقعہ پیش نہ آئے۔انہوں نے متعلقہ حکام سے متاثرین کو معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے،جو اپنی آمدنی کا ذریعہ کھو چکے ہے۔دریں اثنا محکمہ وائڈ لائف نے اپنی ایک ٹیم جائے واردات کی طرف روانہ کی ہے تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:Snow Leopard In Ladakh لداخ میں برفانی چیتے کا ویڈیو کمیرے میں قید

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں سرما کے دوران جنگلی جانور انسانی بستیوں کا رخ کرتے ہے اس دوران کئی حادثہ رونما ہوتے ہیں جس میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوتے ہے۔ وہیں دوسری جانب ان حملوں میں کئی جنگلی جانور بھی بری طرح زخمی بھی ہوتے ہے، ان جانوروں کا علاج کشمیر میں جنگلی جانوروں کے لیے کام کرنے والی تنظیم وائلڈ لائف ایس او ایس کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.