بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اجس گاؤں میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی ہوئی۔ زخمی خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اجس بانڈی پورہ میں سنیچر کی صبح ریچھ نے 50سالہ خاتون جس کی شناخت عائشہ بیگم زوجہ بشیر احمد راتھر کے بطور ہوئی پر اچانک حملہ کیا۔ اس حملے میں خاتون شدید طورپر زخمی ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے خاتون کو علاج و معالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے سرینگر ریفر کیا گیا۔ذرائع نے بتایا محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ریچھ کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کیے۔
مزید پڑھیں: Bear Attack In Ganderbal گاندربل میں ریچھ کے حملے میں معمر شہری زخمی
یاد رہے کہ جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں داخل ہونے کے واقعات میں اضافہ کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی جنگلی جانوروں کی نقل وحمل کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔رواں برس ریچھ اور تیندوے کے حملوں میں وادی کشمیر کے طول و ارض میں اب تک کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔