ETV Bharat / state

گریز کی برفیلی چٹانوں پر کرکٹ کا نظارہ - گریز میں ونٹر سپورٹس

شمالی کشمیر کا سرحدی علاقہ گریز موسم سرما میں بھاری برفباری کی وجہ سے تقریباً 6 ماہ تک پوری دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ منفی درجہ حرارت کے سبب گویا زندگی کی باقی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں کے نوجوان تفریح کے لیے برف پر کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔

گریز کی برفیلی چٹانوں پر کرکٹ کا نظارہ
گریز کی برفیلی چٹانوں پر کرکٹ کا نظارہ
author img

By

Published : Feb 19, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:27 PM IST

گھاس کے میدانوں میں تو آپ نے اکثر لوگوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھا ہوگا لیکن وادی کشمیر کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں برف پر بھی کرکٹ کھیلا جاتا ہے۔

گریز کی برفیلی چٹانوں پر کرکٹ کا نظارہ

جی ہاں شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ گریز میں ہر برس برف کے میدان پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

گریز علاقہ موسم سرما میں بھاری برفباری کی وجہ سے تقریباً 6 ماہ تک پوری دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ منفی درجہ حرارت کے چلتے گویا زندگی کی باقی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ جاتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود یہاں کے نوجوان تفریح کے لیے برف پر کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ نوجوان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرکے اعلیٰ حکام تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ گریز میں ونٹر سپورٹس کو فروغ دینے کی کافی گنجائش موجود ہے۔

ضلع ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ سے 85 کلو میٹر دور گریز وادی میں ونٹر اسپورٹس کے کافی وسائل موجود ہیں جو بیرونی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچے کا اہم ذریعہ ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اب تک کسی نے اس کی طرف سنجیدگی سے غور کرنے کی ذہمت نہیں اٹھائی ہے۔ اگر اس کی جانب توجہ دی ہوتی اس وادی کے حسن کو اور دوبالا کیا جا سکتا تھا۔

اب یہاں کے نوجوان اپنی سطح پر علاقے میں کھیل کی سرگرمیاں انجام دے کر یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ گریز علاقہ بھی وِنٹر سپورٹس کے لیے ایک موزوں جگہ ہے۔

ضروت اس امر کی ہے کہ گلمرگ، پہلگام اور دیگر سیاحتی مقام کی طرح گریز کی طرف توجہ دے کر ونٹر اسپورٹس منقعد کرائیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.