بانڈی پورہ:ملک میں کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک "ویجیلنس بیداری ہفتہ" منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن بیرو نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج سُمبل سوناواری میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ پروگرام میں کالج کے طلبہ اور تدریسی عملہ کے علاوہ محکمہ اے سی بی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔Vigilance Awareness Programme In GDC Sumbul
مزید پڑھیں: Vigilance Awareness Program in Anantnag: ڈی سی اننت ناگ سمیت مقامی باشندوں کی آگاہی پروگرام میں شرکت
پروگرام کے دوران مقررین نے طلبہ کو اینٹی کرپشن بیورو کے کام اور وادی میں بدعنوانی کو روکنے کے طریقہ سے آگاہ کیا۔اس موقع پر عہد لیا گیا کہ کوئی بھی سماجی فرد رشوت دینے اور رشوت لینے کے گنونے عمل سے ہمیشہ دور رہیں گے اور اس کے خاتمے کے لیے کوشش کریں گے۔