ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں کورونا ویکسینیشن اور ماس سیمپلنگ جاری - کورونا ویکسین فراہم

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں لگاتار کمی واقع ہو رہی ہے۔ وہیں ہیلتھ ورکرز کی جانب سے گھر گھر جاکر عوام کو ویکسینیشن کے لیے آمادہ کرنے کی مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

بانڈی پورہ میں کورونا ویکسینیشن اور ماس سیمپلنگ جاری

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 6:10 PM IST

ضلع بانڈی پورہ گزشتہ برس کووڈ 19 کے حوالے سے کافی متاثرہ ضلع تصور کیا جا رہا تھا تاہم ان دنوں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں کافی کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گھر گھر جاکر لوگوں کو ویکسینیٹ کیے جانے کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

بانڈی پورہ میں کورونا ویکسینیشن اور ماس سیمپلنگ جاری

وبائی صورتحال پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت سے وابستہ افراد گھر گھر جاکر لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لئے آمادہ کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ماس سیمپلنگ کے تحت گھر گھر جاکر لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔

ضلع بانڈی پورہ کے کئی دیہات میں 45برس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا مخالف ویکسین دی جا چکی ہے وہیں ضلع کا دور افتادہ علاقہ ووین ملک کا پہلا ایسا گائوں جہاں 18برس سے زائد عمر کی 100آبادی کو کورونا ویکسین فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: خستہ حال رابطہ سڑک سے عوام کو دقتوں کا سامنا

ہیلتھ ورکروں نے عوام الناس سے فرنٹ لائن وارئرس کا تعاون دینے اور از خود ویکیسین کے لیے سامنے آنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.