تفصیلات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو اس وقت پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی جب دو رہائشی مکان آتشزدگی کی نذر ہوگئے۔ ترگام سوناواری کے ملپورہ علاقے میں آتشزدگی کی اس واردات میں مذکورہ بستی کے رہائشی غلام محی الدین نجار اور عبدالاحد نجار نامی رہائشیوں کے مکان جل کر تباہ ہوگئے -
یہ بھی پڑھیں: علیحدگی پسند تنظیم نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال دی
معلوم ہوا ہے کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو مذکورہ علاقے میں جب ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی تو آگ نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا اور اس کے بعد پھیلتے ہوئے دوسرے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا-
عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ آگ نے بھیانک رخ اختیار کیا اور دونوں مکانات مکمل طور سے راکھ میں تبدیل ہوگئے تاہم بعد میں فائر اینڈ ایمر جنسی کی ٹیم پہنچی اور انہوں نے آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ اس کو مزید پھیلنے سے بھی روکا۔
ادھر مذکورہ کنبے مکمل طور پر بے گھر ہوگئے ہیں اور ان کی لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے۔پولیس نے اس معاملے کو لیکر ایک کیس درج کیا ہے اور آگ وجہ دریافت کی جارہی ہے-
یہ بھی پڑھیں: آج بھی اجالے کو ترستے لوگ