ETV Bharat / state

Slow Mobile Network Gurez گریز کے کنزلون علاقے میں کمزور موبائل نیٹ ورک سے پریشانی

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 11:56 AM IST

گریز کے کنزلون علاقے میں کمزور موبائل نیٹ ورک سے مقامی افراد کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Mobile Network in Kunzum area of Gurez

گریز کے کنزلون علاقے میں موبائل نیٹ ورک کا مسلہ درپیش ، مقامی لوگوں نے بحال کرنے کی کوشش

بانڈی پورہ: سرحدی علاقہ گریز کے کنزلون علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے انتظامیہ اور ایرٹیل کے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں بے حد کمزور نیٹ ورک کی وجہ سے انہیں بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے نیٹ ورک کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرٹیل نے حال ہی میں بگھتور علاقے میں دو موبائل ٹاور نصب کیے گئے۔ اگرچہ بگھتور میں لگائے جانے والے ٹاور سے اس علاقے میں نیٹ ورک میں کافی بہتری آئی ہے۔ تاہم کنزلون میں لگائے گئے ٹاور کی نہ ہی پوری بستی تک رسائی ہے اور نہ ہی یہ بہتر سگنل فراہم کرنے کے قابل ہے۔ جیسے کال لگائے یا رسیو کرنے میں بے حد دشواری آتی ہے جب کہ کئی ایک علاقوں تک سگنل بھی نہیں پہنچ پاتا ہے۔ واضح رہے کہ گریز کا یہ علاقہ بھی شدید برف باری کی وجہ سے کئی مہینوں تک باقی دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ ایسے میں موبائل ہی ذرائع کا ایک سب سے اہم جز ہوتا ہے تاہم بے حد کمزور نیت ورک کی وجہ سے یہاں کے لوگ اس ایک واحد ذریعے سے بھی محروم رہتے ہیں۔ جسے روزمرہ کی زندگی اور دشواریوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور ایرٹیل حکام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس کی طرف توجہ دے کر یہاں کے کٹھن حالات سے نپٹنے میں ان کی مدد کریں۔ Trouble with Mobile Network in Kunzum area of Gurez

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ضلع بانڈی پورہ میں موبائل نیٹ ورک اور بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کا بھی بحران ہے۔ کچھ روز قبل ہی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک دور دراز دیہی علاقے گرڈل، ملنگام میں لوگوں نے علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے حوالہ سے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ مقامی خواتین نے برتن خاص کر خالی مٹکے بجا کر محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔ احتجاج میں مقامی خواتین، بچوں اور بزرگوں نے شرکت کرکے حکام سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ Drinking Water Scarcity in Bandipora

احتجاجیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ علاقہ میں عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی کی قلت کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق ’’مقامی باشندے محکمہ جل شکتی کے ساتھ رجوع کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔ تاہم حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔‘‘ انہوں نے کہا تھا کہ گرڈل، ملنگام کے باشندے ایک مقامی نالہ کے آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جس سے علاقے میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے۔ Bandipora residents staged protest against Jal Shakti

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.