ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: فضائی سروس کے لئے ٹرائلز - بھاری برف باری

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں بکتور علاقے کے لئے فضائی سروس شروع کرنے کے لئے آزمائشی طور پرواز چلائی گئی۔

بانڈی پورہ: فضائی سروس کے لئے ٹرائلز کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 5:10 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بکتور اور کنزل ون کے باشندے کافی عرصے سے سردیوں کے ایام میں وادی گریز کے لیے بانڈی پورہ سے فضائی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جس کے بعد ہفتہ کو سرحدی علاقے کے لئے فضائی سروس شروع کرنے کے لئے اِز مرگ ہیلی پیڈ پر آزمائشی پرواز چلائی گئی۔

بانڈی پورہ: فضائی سروس کے لئے ٹرائلز کا انعقاد

علاقے کے لئے فضائی سروس شروع ہونے پر لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے فضائی سروس سے لوگوں کو راحت ملنے کی امید جتائی۔

دریں اثنا آزمائشی پروازوں کے ذریعے ہفتہ کو گریز اور تُلیل کے نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران بھی از مرگ پہنچ گئے جس دوران ان کے حامیوں نے ان کا اسقبال کیا۔

واضح رہے کہ وادی گریز کا بھاری برف باری کے سبب پوری دنیا سے چھ ماہ کے لیے زمینی رابطہ منقطع رہتا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.