بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے سب ضلع سمبل میں پولیس نے منشیات اور دیگر سماجی جرائم سے معاشرے کو صاف رکھنے کی غرض سے تھانہ دیوس کا انعقاد کیا گیا۔اس اجلاس میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کے علاوہ عام لوگوں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس ایس ایچ او ظہور احمد کی صدارت میں منعقد ہوا اور ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر طاہر قادری بھی موجود تھے۔Thana Divas in Sumbal
سمبل سوناواری میں پولیس کی جانب سے 'تھاںہ دیوس' کا انعقاد اس دوران پولیس نے بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور ان سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جاسکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں گے۔ اس کے علاوہ پولیس نے شرکاء کو یقین دلایا کہ بانڈی پورہ میں پولیس منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: Thana Diwas in Doda: تھانہ دیوس سے ڈوڈہ کی عوام مستفید