شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر پولیس نے Sumbal Burglary Case چوری کا ایک معاملہ حل کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے مسروقہ مال سمیت چوری کے لیے استعمال میں لائی گئی گاڑی اور دیگر اوزار ضبط کر لیے ہیں۔
ایس ڈی پی او سمبل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد کی تحویل سے چرایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران سمبل پولیس تھانہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سریندر موہن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اجس پولیس پوسٹ میں کئی روز قبل سونے کا کاروبار کرنے والے ایک شخص محمد اشرف نے تحریری طور شکایت درج کرائی تھی کہ انکی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اُس وقت چرا لیا گیا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوری کی شکایت موصول ہونے کے فوری بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیچ کی مدد سے ابتدائی لیڈ ملنے کے بعد یکمن پورہ پٹن علاقے سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
- مزید پڑھیں: ہندوارہ میں پولیس نے چوری کا معاملہ حل کیا
ایس ڈی پی او نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مال مسروقہ کی نشاندہی بھی کی۔
- یہ بھی پڑھیں: لاکھوں کی چوری کا معاملہ حل
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے اور ایک اور ملزم، جو ابھی فرار ہے، کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔