ETV Bharat / state

بانڈی پورہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک: ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 7:58 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے قبائلی امور کے صدر نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ بیمار، بزرگ یا حاملہ خواتین کی دوران سفر حالت بد سے بدتر ہوجاتی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے قبائلی امور کے صدر اور ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ خان نے انتظامیہ پر بانڈی پورہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کا ہسپتال سیاست کی نذر ہوگیا ہے اور سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ خاص کر بزرگ و بیمار پریشان ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ضلع ہسپتال پر گذشتہ دس برسوں سے کام چل رہا ہے لیکن ابھی مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

موصوف کا کہنا ہے کہ ضلع بانڈی پورہ میں گرورہ سے بانڈی پورہ تک کی سڑک اس قدر خستہ ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ بیمار، بزرگ یا حاملہ خواتین کی دوران سفر حالت بد سے بدتر ہوجاتی ہے۔

موصوف نے کہا کہ سال گذشتہ ہم نے ضلع مجسٹریٹ کے پاس اپنے مسائل خاص کر ہسپتال بلڈنگ کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے احتجاج درج کیا تھا اور ہمیں یقین دہانی کی گئی تھی کہ ایک ماہ کے اندر مسئلہ حل کیا جائے گا لیکن اب ایک سال بیت جانے کے باجود بھی کچھ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو سے اپیل کی کہ وہ ان کو درپیش مسائل بالخصوص ہسپتال بلڈنگ کی تعمیر کی تکمیل کی طرف متوجہ ہوکر ان کو حل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.