وادی کے ساتھ بانڈی پورہ کے میدانی علاقوں میں بھی اس سیزن کی پہلی برف باری ہوئی، میدانی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ گیارہ دسمبر کی شام سے شروع ہوا، اگرچہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری تاہم پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں ایک فٹ کے قریب برف باری ریکارڈ کی گئی.
گریز کے علاوہ پٹنی ٹاپ، ناتھ ٹاپ اور دیگر متعدد علاقوں میں سات سے آٹھ انچ کے قریب برف باری درج کی گئی.
اگرچہ ضلع انتظامیہ نے فی الفور برف ہٹانے کے لیے مشین کام پر لگائی ہوئی ہے تاہم گریز کے تاربل علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے شکایت کی ہے کہ کنزلون سے لیکر بگھتور تک کی سڑک پر برف نہیں ہٹائی گئی۔
اگرچہ انتظامیہ نے اس روڈ پر برف ہٹانے کے لیے مشین کام پر لگائی تھی، تاہم کسی نقص کے باعث وہ برف ہٹانے کا کام نہیں کرپائی۔
ادھر بانڈی پورہ اور اس کے بیشتر ملحقہ علاقوں میں کل شام سے ہی بجلی غائب رہی، ضلع انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ بجلی کی سپلائی کو بہت جلد بحال کیا جائے گا۔