ETV Bharat / state

Jamaat Islami Properties Seized ایس آئی اے نے جماعت اسلامی کی مزید 11 جائیدادیں ضبط کیں

سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کے روز کشمیر کے گاندربل، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں جماعت اسلامی کی مزید 11 جائیدادوں کو ضبط کیا ہیں ۔۔Jamaat Islami Properties Seized

Jamaat Islami Properties Seized
Jamaat Islami Properties Seized
author img

By

Published : Dec 17, 2022, 1:05 PM IST

Updated : Dec 17, 2022, 9:40 PM IST

سرینگر:سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کے روز کشمیر کے گاندربل، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں جماعت اسلامی کی مزید 11 جائیدادوں کو ضبط کیا۔
ایس آئی اے نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے چار اضلاع میں ہفتے کو جماعت اسلامی کی گیارہ جائیدادوں کو ضبط کیا گیا۔Jamaat Islami Properties Seized

ایس آئی اے نے جماعت اسلامی کی مزید 11 جائیدادیں ضبط کیں
انہوں نے کہا کہ ’بارہمولہ میں تین، کپواڑہ میں دو، بانڈی پورہ میں ایک جبکہ گاندربل میں پانچ جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی اے نے جموں وکشمیر بھر میں کالعدم جماعت اسلامی کے مزید اثاثوں کا پتہ لگایا ہے جو سینکڑوں کروڑ روپیوں کے مالیت ہے ہیں‘۔بیان میں کہا گیا: ’آج مورخہ 17 دسمبر 2022 کو بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور کپواڑہ اضلاع میں ایس آئی اے جموں وکشمیر کی سفارش پر مذکورہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کی طرف سے نوٹیفائی کرنے کے بعد تقریباً ایک سو کروڑ روپیے مالیت کے قریب ایک درجن مقامات پر واقع جائیدادوں کے استعمال اور ان میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی‘۔

بیان کے مطابق علاحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے فنڈز کی دستیابی کو روکنے اور ملک دشمن عناصر اور ملک کی خود مختاری کے خلاف (ملی ٹنٹ) نیٹ ورکس کے ایکو سسٹم کو ختم کرنے کے لئے چار اضلاع میں کالعدم جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے زیر قبضہ (گیارہ مزید جائیدادوں) کو متعلقہ ضلع مجسٹریٹوں نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 8 اور مرکزی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن نمبر 14017/7/2019، مورخہ 28فروری2019 کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نوٹیفائی کیا ہے۔
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ ان احاطوں اور ڈھانچوں کے استعمال اور ان میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے علاوہ ازیں اس کے متعلق متعلقہ ریونیو ریکارڈس میں ’ریڈ انٹری‘ لگا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضبطی کارروائیوں کے دوران یہ دیکھا گیا کہ کپوارہ اور کنگن قصبوں میں جماعت اسلامی کی جائیدادوں میں قریب دو درجن تجارتی ادارے کرایہ پر چل رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ جن جائیداد کو گاندربل میں ضبط کیا گیا ہے ان میں صفاپورہ اور کنگن کے علاوہ کئ اور جگہیں شامل ہیں، جہاں جماعت اسلامی کے زیر کنٹرول زمینوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ ان زمینوں میں گاڈورہ گاندربل میں پانچ کنال پندرہ مرلہ زمین بھی ضبط کرکے سرکار نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

وہیں ضلع بانڈی پورہ کی ناز کالونی سیکٹر A میں آج ایس آئی اے نے جماعت اسلامی کی زمین کو سیز کیا۔ تقریباً تیرہ مرلہ کی یہ زمین بانڈی پورہ کی ناز کالونی کے سیکٹر A میں موجود ہے۔ جسے جماعت اسلامی نے آج سے تقریباً دس سال قبل خریدا تھا۔ ایس آئی اے نے اس پر ایک بورڈ لگا کر اس کی خرید و فروخت یا اس پر کوئی بھی کام کرنے پر روک لگادی ہے۔ SIA Seized Jamaat e Islami Land in Bandipora

ایس آئی اے نے بانڈی پورہ میں جماعت اسلامی کی زمین کو سیز کردیا

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Dec 17, 2022, 9:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.