ضلع بانڈی پورہ کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول نوگام، سمبل نے ’پرواز انٹرنیشنل ٹرسٹ‘ نامی ایک این جی او کے اشتراک سے نوگام، سوناواری میں میگا پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد کیا جس Painting Competition Organised at Nowgam, Bandiporaمیں شرکاء کے درمیان مخصوص تھیم کی بنیاد پر ضلع بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اسکولوں کے 300 کے قریب طلباء نے شرکت کی۔ پینٹنگ مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا۔
پینٹنگ تقریب کی صدارت نوگام ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر خورشید احمد نے کی۔ Higher Secondary School Nowgam Organised painting Competitionانہوں نے کہا کہ ’’پینٹنگ مقابلے کا مقصد طلباء میں موجود پنہاں صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں بروئے کار لانا ہے۔‘‘ انہوں نے پینٹنگ مقابلہ میں شریک طلبہ کی گہری دلچسپی، جوش و جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’طلبہ نے الگ الگ موضوعات پر اپنی پینٹنگ کے فن کا مظاہرہ کیا جو قابل ستائش ہے۔‘‘
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول نوگام نے کہا کہ ’’اسکولوں میں اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ناگزیر ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں سے بچوں کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے میں مدد ملتی ہے اور بچوں کو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع اور پلیٹ فارم ملتا ہے۔‘‘ Several Students participated in Nowgam, Bandipora Painting Competitionانہوں نے مزید کہا کہ ’’بعض طلبہ کو اس فن کو آگے بڑھانے کا حوصلہ بھی ملتا ہے جو مجموعی طور پر ان کے کیریئر کو ایک جہت عطا کرنے میں ان کا مددگار ثابت ہوتا ہے۔‘‘