بانڈی پورہ: جموں و کشمیر میں اگرچہ باضابطہ طور اسمبلی انتخابات کا اعلان نہیں ہوا ہے تاہم جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں بھی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ڈی ڈی سی ضمنی انتخابات کے بعد سیاسی پارٹیوں کی جانب سے جلسے، کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں سیاسی کارکنان کا ایک سے دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ Several Political Activists Join People Conference in Bandipora
ضلع بانڈی پورہ کے حاجن اے میں حالیہ منتخب ہوئے ضمنی انتخابات کے بعد نیشنل کانفرنس سے وابستہ متعدد سینئر سیاسی کارکنان نے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی۔ پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر یاسر ریشی کے گھر پر واقع نیسبل، سوناواری میں اس حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران متعدد سیاسی کارکنان نے پی سی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر یاسر ریشی نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت میں لوگ کافی تیزی سے شامل ہو رہے ہیں اور اس سے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس علاقے میں کافی مضبوط ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: Political Activities on Rise in JK: منفی درجہ حرارت کے دوران کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز