ETV Bharat / state

بڑے دل والے ہی پُل پار کر سکتے ہیں - Kashmir

ریاست جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں قریب دو سو گھرانوں پر مشتمل ہلمت پورہ گائوں آج بھی قدیم زمانے کی مثال بنے ہوئے ہیں۔ جہاں ترقی شاید چھو کر بھی نہیں گزری۔

Bandipora
author img

By

Published : May 3, 2019, 5:15 PM IST

Updated : May 3, 2019, 6:27 PM IST

پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث معمولی بارش کی وجہ سے اس ندی میں پانی کا بہاو بہت بڑھ جاتا ہے۔ اُس وقت اس ندی کو پار کرنا نا ممکن سا ہوجاتا ہے۔

حالانکہ اپنی مدد آپ کے تحت مقامی لوگوں نے لکڑی کا ایک عارضی پل تعمیر تو کیا ہے لیکن تاہم اس پر بڑے دل والے ہی چلنے کی ہمت جٹا پاتے ہیں۔

بچوں کو اسکول جانے کے لئے پانی کی سطح پر ہی منحصر رہنا پڑتا ہے۔ جبکہ ان کی مائیں کنارے پر اپنے دل کو تھام کر بیٹھی رہتی ہیں۔

چند سال قبل اس نالے پر ایک پل تعمیر کیا گیا تھا، لیکن ناقص مواد استعمال کرنے کے باعث یہ پل محض چار سال کے اندر ہی ڈہہ گیا۔

مقامی آبادی نے ہر دفتر کے چکر لگائے تاہم ان کی یہ محنت فی الحال بے سود ثابت ہو رہی ہے۔

بڑے دل والے ہی پُل پار سکتے ہیں

جب ای ٹی وی بھارت نے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ سے اس بارے میں بات کی تو انہوں نے اس بات کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلے بھی ان کی نوٹس میں آیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے یقین دلایا کہ متعلقہ محکمے کو پہلے ہی ہدایات جاری کی گئیں ہے اور اس مشکل کا ازالہ بہت جلد کیا جائے گا۔

Intro:باںڈی پورہ ؛ ہلمت پورہ گاوں میں پل کے نہ ہونے کے باعت عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں کو بھی خطرہ لاحق رہتا ہے

اینکر؛ تحصیل آلوسہ کا ہلمت پورہ گاوں قریبآ دو سو گھرانوں پر مشتمل ہے. یہاں تک پہنچنے والی سڑک اور اس گاوں کے بیچ ایک گہری کھائی کے باعت عوام کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں کو اس کھای میں گرنے کا ہمیشہ خطرہ رہتا ہے. کئ بار مقامی افراد نے اس کھانے اور نالے کے اوپر ایک پل تعمیر کرنے کی درخواست کی لیکن فل حال بے سود ثابت ہوئی. ڈی ڈی سی باںڈی پورہ نے مسلے کو فوری طور حل کرنے کی یقین دلایا

Body:وائس؛ اور ایک؛ پہاڈی علاقہ ہونے کے باعث معمولی بارش کی وجہ سے موسم اس ندی میں پانی کا بہاو بہت بڑھ جاتا ہے. تب اس ندی کو پار کرنا نا ممکن ہوجاتا ہے. حالانکہ اپنی مدد آپ کے تحت مقامی لوگوں نے لکڑی کا ایک عارضی پل تو تعمیر کیا ہے لیکن اس پر بڑے دل والے ہی چلنے کی ہمت جٹاتے ہیں. بچوں کو اپنے اسکول تک آنے جانے کے لئے پانی کی سطح پر ہی منحصر رہنا پڑتا ہے. جبکہ ان کی مائیں کنارے پر اپنے دل کو تھام کر بیٹھی رہتی ہیں. کوئ دس سال پہلے اس کھانے کے اوپر ایک پل ضرور تعمیر کیا گیاتھا. لیکن عارضی اور ناقص میٹیریل کے باعث یہ پل محض چار سال کے اندر ہی ڈھہ گیا. پچھلے چار سال کے دوران مقامی آبادی نے ہر آفس کا چکر لگایا تاکہ خطرے سے بھر پور اس مشکل کا ازالہ ہوسکے لیکن فی الحال ان کی محنت بے سود ثابت ہوئ

بایٹ ایک؛ نور محمد، مقامی باشندہ

Conclusion:ہم نے ہلمت پورہ کا یہ مسئلہ ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر باںڈی پورہ کے ساتھ آٹھایا. تو انہونے اس بات کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلے ان کی نوٹس میں آیا ہے اور یقین دلایا کہ متعلقہ محکمے کو پہلے ہدایات جاری کی گئیں ہیں اور اس مشکل کا ازالہ بہت جلد کیا جائے گا

بایٹ؛ ڈی ڈی سی باںڈی پورہ ، شہباز مرزا
Last Updated : May 3, 2019, 6:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.