ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: برفباری اور بارش سے سڑکوں کی حالت بد سے بدتر - مشکلات کا سامنہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سڑکوں کی حالت پہلے سے ہی ابتر تھی تاہم پچھلی دفعہ ہوئی برفباری اور بارش کی وجہ سے وہ مزید خراب ہو گئی ہیں۔

road broken
بارش سے سڑکیں خراب
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 4:22 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے کے دیہات کی سڑکوں کی حالت سالوں سے خستہ ہے۔ مقامی لوگ بتاتے ہیں کہ متعلقہ انتظامیہ ہر سال سڑکوں کی تعمیر کے لئے اقدامات کرتی ہے لیکن سڑکوں کے تعمیر کے کچھ ہی سال بعد ان کی حالت پھر سے خراب ہوتی ہے۔

بارش سے سڑکیں خراب

بانڈی پورہ ضلع کے ایک دور افتادہ علاوہ چندرگیر میں سڑکوں کی ابتر حالت سے یہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنہ ہے۔ چندرگیر میں سڑکوں کی خستہ حالت سے نہ صرف ٹرانسپورٹر حضرات کو مشکل دشوار ہیں بلکہ یہاں عام راہگیروں کا چلنا پھرنا بھی دشوار بن گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برسوں پہلے اس سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا، وہ انہیں دنوں ختم ہو گیا اور سڑک کی حالت کافی خراب ہو چکی ہے۔ جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڈھے ہو گئے ہیں، جن میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ نتیجتاً لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: شکایت کے بعد سڑک سے برف کی صفائی

مذکورہ علاقے میں سڑکوں کی حالت پہلے سے ہی ابتر تھی تاہم پچھلی دفعہ ہوئی برفباری اور بارش کی وجہ سے وہ مزید خراب ہو گئی ہیں اور جگہ جگہ جو گڈھے ہیں ان میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کا چلنا پھرنا دشوار ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ سالوں سے یہاں کی سڑکوں کی کوئی مرمت نہیں کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی کئی دفعہ اعلیٰ حکام تک اس بات کو پہنچایا لیکن کسی نے بھی اس پر غور کرنے کی زحمت نہیں کی۔

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ علاقے میں سڑکوں کی بہتر تعمیر کے لئے اقدامات کریں تاکہ مشکلات میں پڑے یہاں کے لوگوں کو ان مشکلات سے راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.