ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: رازدان ٹاپ کو پانچ مہینے بعد باضابطہ طور پر کھولا گیا - گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

رازدان ٹاپ کھولے جانے سے اب 80 کلو میٹر لمبے گریز بانڈی پورہ روڈ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ بیشتر وقت یہ روڈ رازدان ٹاپ پر بھاری برف باری کی وجہ سے بند رہتا ہے۔ یہاں موسم سرما کے دوران دس فٹ سے زیادہ برف جمع ہوجاتی ہے۔

بانڈی پورہ: رازدان ٹاپ کو پانچ مہینے بعد باضابطہ طور پر کھولا گیا

author img

By

Published : May 19, 2021, 9:39 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں واقع گیارہ ہزار پانچ سو فٹ اونچے رازدان ٹاپ کو آج باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔ موسم سرما کے دوران بھاری برف باری کے باعث رازدان ٹاپ قریبا پانچ مہینے تک ہر سال بند رہتا ہے۔ اس دوران ایمرجنسی سروسز اور دیگر ضروری اشیاء ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے ہی بہم پہنچائی جاتی ہے۔

بانڈی پورہ: رازدان ٹاپ کو پانچ مہینے بعد باضابطہ طور پر کھولا گیا

رازدان ٹاپ کھولے جانے سے اب 80 کلو میٹر لمبے گریز بانڈی پورہ روڈ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ بیشتر وقت یہ روڈ رازدان ٹاپ پر بھاری برف باری کی وجہ سے بند رہتا ہے۔ یہاں موسم سرما کے دوران دس فٹ سے زیادہ برف جمع ہوجاتی ہے۔

اس موقع پر ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے عوام خصوصاً گریز کے باشندوں کے ساتھ ساتھ بی آر او کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی آر او نے اس سال کافی برف باری کے باوجود ریکارڈ مدت میں بے حد محنت کے باعث اس روڈ کو کھولا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر او نے پہلے سے ہی اس روڈ پر مرمت کا کام شروع کر دیا تھا۔

وہیں اس موقع پر چیف انجینئر بی آر او نے کہا کہ عموماً نومبر کے مہینے میں یہ روڈ بند کرنا پڑتا ہے جبکہ اس سال بی آر او نے اسے جنوری کے مہینے تک چالو رکھا۔ وہیں مئی کے آخری دنوں میں ہی یہ کھولنے کے لائق بن جاتا ہے جبکہ اس بار اسے جند دن پہلے ہی کھولنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ تقریب کے دوران ڈی ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد ملک، برگیڈئر 109 گریز سیکٹر اجے سنگھ دباس، چیف انجینئر بی آر او آئی کے جاگی کے علاوہ ضلع انتظامیہ، پولیس، فوج اور بی آر او کے کئی دیگر افسران اور اہلکار موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.