ETV Bharat / state

Bandipora Grievance Redressal Camp:عوامی شکایات کے ازالے لیے بانڈی پورہ میں کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 9:22 PM IST

گریونس ریڈریسل کیمپ کے دوران نوگام، بانڈی پورہ کے باشندوں نے گلی کوچوں، نالوں اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت سمیت دیگر بنیادی ضروریات سے متعلق مسائل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے۔ Nowgam bandipora Grievance Redressal Camp

عوامی شکایات کے ازالے لئے بانڈی پورہ میں کیمپ منعقد

بانڈی پورہ: عوامی شکایات کا ازالہ کرنے اور مقامی مسائل کا لوگوں کی دہلیز پر جائزہ لینے کے لیے ضلع ترقیاتی کونسل، بانڈی پورہ کے چیئر مین عبد الغنی بٹ نے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ، افسر علی خان کے ہمراہ ضلع بانڈی پورہ کے ڈی ڈی سی حلقہ نوگام کا دورہ کرنے کے بعد ایک اجلاس کی صدارت کی۔ Grievance Redressal Camp in Bandipora بی ڈی او نوگام کی جانب سے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کے اشتراک سے عوامی شکایات کے ازالے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اجلاس میں نوگام، ذالپورہ، گامدو، تُلرزو، ناجن اور بلاک نوگام کے دیگر ملحقہ علاقوں سے آئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی، ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سیز، ٹریڈ یونین نوگام کے مقامی نمائندے، این جی اوز نے بھی شرکت کی۔ Public Grievance Redressal Camp at Nowgam Bandipora اجلاس کے دوران عوامی وفود اور متعدد افراد نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر کے سامنے مختلف ترقیاتی مسائل اجاگر کئے جن میں نوگام علاقے میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ اور ایک اے ٹی ایم کی ڈیمانڈ سر فہرست تھی۔

اس کے علاوہ علاقے میں پینے کے پانی کی فراہمی میں اضافہ، آبپاشی نہروں کے گرد تجاوزات کو ہٹانے، ہیلتھ سنٹر کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، سمبل سے سنگھ پورہ نوگام روڈ کی میگڈمائزیشن، نکاسی کے نظام کو مستحکم کرنے اور گلی کوچوں، نالوں اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت سمیت دیگر بنیادی ضروریات سے متعلق مسائل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.