بانڈی پورہ: رکھِ شلوت، سوناواری علاقے کے متعدد پنچایت ممبران اور ٹھیکہ داروں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفس (بی ڈی او) سمبل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی ڈی او کے اضافی چارج کی وجہ سے سمبل بلاک میں کاغذی کام کاج کافی متاثر ہو رہا ہے جو سمبل بلاک کے ساتھ صریح نا انصافی ہے۔‘‘ Protest Against BDO Sumbal
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں تعمیراتی مواد اور ’’لیبر بجٹ‘‘ کی ادائیگی دفتر میں زیر التوا ہے جسے عرصہ دراز سے واگزار نہیں کیا جا رہا ہے۔ احتجاجیوں نے مزید کہا کہ بی ڈی او سمبل اکثر و بیشتر ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتے جس کے سبب ان کی بلیں واگزار نہیں ہو پا رہیں۔ ادھر، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سمبل نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے تفویض کردہ چارج کے مطابق وہ ہمیشہ دفتر میں حاضر ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Contractors Demand Payment Release: رقومات کی واگزاری کے لیے ٹھیکہ دار سراپا احتجاج