اکیس مارچ یعنی آئندہ کل وادی میں نوروز کا تہوار منایا جائے گا اور اس سلسلے میں تیاریاں بڑے زور و شور سے جاری ہیں۔ نوروز ثقافتی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے اور لوگ اسے بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔
اس موقع پر انواع و اقسام کے لذیذ پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ لوگ ایک دوسرے کے ہاں جاتے ہیں، ملتے ملاتے ہیں۔ عزیز و اقارب دوست و احباب کو مدعو کرتے ہیں۔ اور مل جل کر اس تہوار کو مناتے ہیں۔
نوروز کے موقع پر کشمیری ندرو اور مچھلی کے پکوان سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں اور تقریباً ہر گھر میں مچھلی کے ڈشز بنائے جاتے ہیں۔
نوروز 21 مارچ یعنی کل منایا جارہا ہے اور لوگوں کو اس حوالے سے تیاریاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسے بازاروں میں جہاں خاص طور پر رش مچھلیاں اور ندرو کی خرید و فروخت ہوتی ہے کافی زیادہ دیکھنے کو ملی اور لوگ خوشی خوشی اس تہوار کے لئے تیاریاں کرتے دیکھے گئے
واضح رہے کہ نوروز ایران کا قومی تہوار ہے۔ یہ موسمِ بہار کی آمد پر فارسی سال کے پہلے مہینے فروردین کی پہلی تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ ایران میں اسے قریب 13 دنوں تک انتہائی جوش وخروش اور مسرت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔