سوناواری تحصیل کے اُڈینہ اور گاڈہ کھڈ دیہات کو جوڑنے والی یہ سڑک خستہ حالت میں پڑی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک میں جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے سڑک پر پیدل چلنا اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اس سڑک کی تعمیر کے علاوہ میگڈم ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اس ضمن میں ایک مقامی شہری نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار محکمہ آر اینڈ بی کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہیں اس کی تعمیر کی گزارش کی تاہم ان کے مطابق اس کو نظرانداز کیا گیا۔
انہوں نے اب ایک بار پھر اعلیٰ حکام کو اس ضمن میں نظر ثانی کرنے اور اس سڑک کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ لوگوں کو روز مرہ کے مرور و عبور میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔