ETV Bharat / state

انتظامیہ سے پل کو جلد مکمل کرنے کی اپیل

گریز میں زیڈکُھسی نالے پر پل بنانے کا کام سست رفتاری سے چل رہا ہے۔ جس پر عوام کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرس نے انتظامیہ سے پل کو جلد تعمیر کرنے کی اپیل کی۔

گریز
گریز
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 1:42 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز میں واقعہ زیڈ کُھسی نالہ پر زیر تعمیر پُل کو مقامی لوگوں اور ٹرانسپورٹروں نے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'دہی نالہ پر پُل کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کے بعد مسافروں کو کافی راحت مل گئی ہے، تاہم اب حکام کو زیڈ کُھسی پل کے تعمیراتی کام میں سرعت لاکر رواں سال اس پُل کو مکمل کرنا چاہیے'۔

انتظامیہ سے پل کو جلد مکمل کرنے کی اپیل

واضح رہے کہ دہی نالہ اور زیڈ کُھسی نالہ پر بنائے جارہے پلوں کے تعمیراتی کام لمبی تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں، جس وجہ سے بانڈی پورہ گریز سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کو بھی کافی نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
ایڈوکیٹ زاہد علی پی ایس اے کے تحت حراست میں
دیوسر میں پی ایچ سی کی نئی عمارت تکمیل کی منتظر

خیال رہے کہ گریز میں سڑک کا تعمراتی کام چند مہینوں میں مکمل کرنا پڑتا ہے کیونکہ علاقے میں شدید برف باری کی وجہ سے گریز سڑک کو چھ مہینوں کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتطامیہ سے کہا کہ پل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ہماری پریشانیاں کم ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.