ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ریڈ زون علاقوں سے مثبت کیسز میں کمی - corona virus cases

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ہیں۔

بانڈی پورہ: ریڈ زون علاقوں سے  مثبت کیسز میں کمی

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 11:08 AM IST

ضلع میں اب تک مریضوں کی تعداد بڈھ کر 99 پہنچ گئی ہے جبکہ 18 افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ ضلع میں اب تک ایک کی موت بھی ہوئی ہے۔

بانڈی پورہ: ریڈ زون علاقوں سے مثبت کیسز میں کمی

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا کا کہنا تھا کہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 99 ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون علاقوں سے بھی مثبت کیسز کم آنے لگے ہیں اور متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہو رہے ہیں۔ شہباز مرزا نے کہا کہ دونوں ریڈ زون علاقوں میں کئی روز سے کوئی مثبت کیسز نہیں آیا ہے ۔

ضلع میں 80 کیسز سرگرم ہیں جن میں سے 51 متاثرہ افراد کا تعلق گنڈ جہانگر اور نائد کھئے علاقوں سے ہے۔

سمبل کے کئی مقامات پر 31 میڈیکل ٹیمز تشکیل دی گی ہیں ۔اور ایمرجنسی ٹیمیں لگاتار علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

ضلع میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے تمام علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور سڑکوں پر خار دار تاریں بچھائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز 27 نئے مثبت کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 377 جبکہ جموں صوبے میں 57 ہوگئی ہے۔

اس یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 434 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 5 کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.