ETV Bharat / state

پروفیسر محی الدین حاجنی کی یاد میں آن لائن ادبی پروگرام - Jammu and Kashmir

ادبی مرکز کمراز کے صدر جناب محمد امین بٹ نے بھی حاجنی صاحب کی ادبی خدمات اور انکی تنظیم سازی سے متعلق بات کی اور تمام مہمانوں کے ساتھ ساتھ سبقس اکیڈمی حاجن کا، ایسی شاندار تقریب کے انعقاد اور کامیابی پر شکریہ اور شاباشی پیش کی۔

پروفیسر محی الدین حاجنی کی یاد میں آن لائن ادبی پروگرام

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 6:52 PM IST

سبقس اکیڈیمی آف سائنس اینڈ آرٹس حاجن نے ادبی مرکز کمراز اور حلقہ ادب سوناواری کے باہمی اشتراک سے بر صغیر کے نامور دانشور اور ادیب مرحوم پروفیسر محی الدین حاجنی کی یاد میں ایک شاندار آن لائن ادبی پروگرام کا انعقاد کیا۔

یہ پروگرام گذشتہ شام آٹھ بجے زوم ایپ پر شروع ہوا اور رات ساڈھے نو بجے تک جاری رہا۔ حلقہ ادب سوناواری کے صدر جناب شاکر شفیع نے مہمانوں کا استقبال کیا اور حاجنی صاحب کی زندگی اور کارناموں سے متعلق بات کی۔

حاجنی صاحب کے قریبی ساتھی جناب ظریف احمد ظریف نے حاجنی صاحب سے متعلق کٸی اہم اور دلچسپ باتیں کہیں۔ پروفیسر محمد زمان آزردہ نے حاجنی صاحب کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ادبی مرکز کمراز کے صدر جناب محمد امین بٹ نے بھی حاجنی صاحب کی ادبی خدمات اور انکی تنظیم سازی سے متعلق بات کی اور تمام مہمانوں کے ساتھ ساتھ سبقس اکیڈیمی حاجن کا، ایسی شاندار تقریب کے انعقاد اور کامیابی پر شکریہ اور شاباشی پیش کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض جواں سال سکالر اور سبقس اکیڈیمی کے چیرمین جناب وسیم مجازی نے انجام دئے۔ اس اہم نشست میں جو دیگر ادیب،شاعر، سکالر اور ماہر تعلیم شامل رہیں ان میں ڈاکٹر امین فیاض، شہباز ہاکباری، شیخ غلام محمد، اظہر حاجنی، جناب نثار الکریم، پروفیسر شیراز شبیر، ڈاکٹر اعجاز رسول، ڈاکٹر جہانگیر مجازی، ڈاکٹر سجاد رشید، جمیل نشاط انصاری، محراج بن سیف، غلام احمد دلدار، منصور منتظر، اسحاق بن نبی، شاہی فردوس، ساحل ڈار، ظہور ہائگامی، مجید مجازی، سہیل فاروق، فیروز علی ڈار، طارق الحسن، وانی سمیر، شیخ جاویداحمد، سید مسعود شاداب وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.