سرینگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سکیورٹی فروسز نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک زنگ آلودہ گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے منز پورہ آلوسہ میں منگل کے روز ایک زنگ آلودہ پرانا گرینیڈ برآمد ہوا ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آس پاس علاقوں میں لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی اور بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا۔
وہیں دوسرے معاملے میں جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے شاہ پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک زنگ آلود شیل کو ناکارہ بنایا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز شاہ پورہ سیکٹر میں سڑک کی مرمت کے دوران ایک پرانا شیل برآمد ہوا۔انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور شیل کو ناکارہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Grenade Destroyed In Poonch پونچھ میں 18 گرینیڈ برآمد کرکے تباہ، پولیس
بتادیں کہ آج جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے کالسپور گاؤں میں سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ ڈرون کو برآمد کرکے ضبط کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ درمیانی شب کٹھوعہ کے کالسپور گاوں میں ایک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا چنانچہ سلامتی عملے کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ڈرون کو برآمد کیا۔ڈرون کی برآمدگی کے بعد علاقے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)