علاقے کو جانی والی سڑک پر جمع پانی اور کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کا چلنا پھرنا دشوار ہو گیا ہے، اس کے علاوہ موٹر سائیکل و دیگر گاڑیوں کا بھی چلنا دشوار ہوگیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ تعمیر و ترقی کے لحاظ سے انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہا ہے اور یہاں کی سڑکیں ڈھنگ سے تعمیر نہیں ہوتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی دفعہ انتظامیہ کو اس معاملے میں باخبر کیا اور اپنے مشکلات کا ذکر کیا، تاہم ابھی تک اس سڑک پر مرمت اور پانی کو باہر نکالنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے کو جانی والی اس سڑک کی مرمت کی جائے اور پانی کی نکاسی کے لئے ڈرینیج کا مناسب انتظام کیا جائے تاکہ مستقبل میں انہیں ان مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔