ضلع بانڈی پورہ میں کئی مقامات پہ بجلی کے لٹکتی تاروں سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنیں درختوں اور بوسیدہ کھمبوں پر لٹکائی گئی ہے جس کی وجہ سے انسانی جانوں کو اکثر خطرہ لاحق رہتا ہے۔
بانڈی پورہ کے ذالپورہ سوناواری علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک تو بجلی فیس وقت پر ادا کرتے ہیں اس کے باوجود علاقے میں محکمہ بجلی کی جانب سے انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کی اشد ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ ترسیلی لائنوں کو بھی بہتر طریقے سے بچھائے جانے کی بھی ضرورت ہے۔ مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین صرف بجلی بلوں کی تقسیم کاری کی غرض سے اس علاقے کا دورہ کرتے ہیں لیکن اس کے بعد کبھی بھی بجلی سے متعلق پیدا شدہ مسائل کے حل کے لیے مذکورہ علاقے میں قدم نہیں رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان، جلد تعمیر کرانے کا مطالبہ
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کی تاریں ہر گلی و کوچہ میں درختوں پر لٹکتی دکھائی دے سکتی ہیں جس سے راہ چلتے لوگوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی جانی خطرہ لاحق رہتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔