ETV Bharat / state

ہلاک شدہ کورونا واریئر کے اہلخانہ کو دس لاکھ روپیے کا معاوضہ - کشمیر کورونا وائرس

ڈاکٹر شیر احمد عوامی خدمات کے دوران اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

ہلاک شدہ کورونا واریر کے اہلخانہ کو دس لاکھ روپیے بطور اِنعام

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 11:04 PM IST

اسٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی، نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر نے آج کورونا واریئر ڈاکٹر شبیر احمد ملک کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جانے کی منظوری دی۔

نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائیرکٹر بھوپیندر کمار نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں قومی صحت مشن کے آغاز کے بعد حکومت کا یہ پہلا موقع ہے۔ یونین ٹیریٹری میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت کام کرنے والے ملازمین کے لیے سماجی تحفظ کے فوائد کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ ایم ملازمین کے لیے سوشل سیکیورٹی بینیفٹس کی منظوری کا مطالبہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے، جس نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود حکومت کی طرف سے اس کی منظوری کے لیے مختلف سطحوں پر متعدد کوششیں کیں۔

سماجی تحفظ کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے مشن ڈائریکٹر نے بتایا کہ فرائض انجام دینے کے دوران موت ہونے پر ان کے اہلخانہ کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا اس کے علاوہ این ایچ ایم ملازمین کو طبی اخراجات اور معذوری کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

گورنمنٹ ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے فنانشل کمشنر، اٹل دلو نے کہا کہ زندگی انمول ہے اور یہ ڈاکٹر شبیر احمد ملک جیسے کورونا واریر کی وجہ سے ہے کہ ہم کووڈ 19 وبا کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ہیلتھ مشن کے تحت منظور شدہ سابقہ ​رقم کووڈ 19 میں لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کے لئے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت انشورنس کے علاوہ کووڈ وکٹیم ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے جموں و کشمیر کی اضافی معاوضہ فراہم کرنے کی​منظوری دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.