بانڈی پورہ: یوٹی انتظامیہ کی جانب سے شروع کیے گئے ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ پروگرام کے تحت شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی میونسپل کمیٹی حاجن میں بھی دو دنوں تک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں محمد اشرف، سپیشل سیکریٹری برائے سِکل ڈیولپمنٹ نے بطور وزیٹنگ آفیسر شرکت کی اور لوگوں کے مسائل اور تحفظات سننے کے علاوہ علاقے میں ترقیاتی منظرنامے کا بھی جائزہ لیا۔ My Town My pride Hajan Bandipora
اس دوران انہوں نے لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں اور پروگراموں سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مستحقین میں گولڈن کارڈز اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے علاوہ اراضی کے مالکان میں لینڈ پاس بکس بھی تقسیم کئے۔
تقریب کے دوران اسکولی طلباء کی جانب سے رنگا رنگ اور دلفریب ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔
مزید پڑھیں: My Town My Pride بانڈی پورہ میں ’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘ پروگرام کی اختتامی تقریب