ETV Bharat / state

باںڈی پورہ: میونسپل کونسل کی میٹنگ - میونسپل کونسل کے چیئرمین

میٹنگ کے دوران میونسپل کونسل کے چیئرمین نے عوام کے تجاویز کو قلم بند کیا اور یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

باںڈی پورہ: میونسپل کونسل کی میٹنگ
باںڈی پورہ: میونسپل کونسل کی میٹنگ
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 10:07 PM IST

شمالی کشمیر کے باںڈی پورہ ٹاون کو خوبصورت بنانے کے لیے مقامی شہریوں سے تجاویز حاصل کی۔

میونسپل کونسل بننے کے بعد میونسپل کونسل بانڈی پورہ نے آج پہلی بار اپنی نوعیت کی میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ کی صدارت میونسپل کونسل چئیرمین بشارت حسین نجار نے کی۔

میٹنگ میں ٹریڈرس فیڈریشن، دیگر کاروباری انجمنوں اورمین ٹاؤن کے زی عزت شہریوں نے شرکت کی، جنہوں نے بانڈی پورہ ٹاؤن کو خوبصورت بنانے اور یہاں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنی تجاویز سامنے رکھیں.

میونسپل کونسل کی میٹنگ

اس موقعے پر میونسپل کونسل چئیرمین نے ٹاون کی خوبصورتی اور ترقیاتی کاموں کا خاکہ سامنے رکھا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس میں اپنا تعاون پیش کرے۔ اس موقعے پر میٹنگ میں شامل قریباً سبھی افراد اور انجمنوں نے چئیرمین کے خیالات اور پلاننگ کی ستائش کی اور اپنا بھر پور تعاون دینے کا یقین دلایا۔ وہیں ٹاون میں ڈرینیج، پارکنگ، فٹ پاتھ کی بحالی، انر لنک روڈس کی میگڈمائزیشن، ٹاؤن میں جمع ہونے والی گندگی، پینے کے لیے صاف پانی کے مسائل، چلڈرنز پارک اور دیگر کئی مسائل پر کافی تجاویز سامنے آئیں اور ان ہر غور خوض کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'اچھا ہوتا اگر جیل میں ہی رہتے'

میونسپل کونسل نے عوام کے تجاویز کو قلم بند کیا اور یقین دلایا کہ سبھی مسائل کو بہت جلد حل کیا جائے گا.

میٹنگ میں شرکت کررہے زی عزت شہریوں نے اس اقدام کی کافی ستائش کی اور کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے جب انہیں تجاویز اور مشاورت میں شامل کیا گیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.