ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون نے ہفتہ کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ضلع انتظامیہ کے افسران سمیت ڈی ڈی سی ممبران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ طلب کی۔
میٹنگ کے دوران مختلف مرکزی معاونت والی اسکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضلع بانڈی پورہ کے منی سیکریٹریٹ کے کانفرنس حال میں دن بھر جاری رہنے والی اس میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران اور ڈی ڈی سی ممبران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں مرکزی معاونت والی اسکیمس اور دیگر پروجیکٹس کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔
ممبر پارلیمنٹ نے مختلف اسکیموں کے تحت انجام دئے جا رہے ترقیاتی کاموں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے پر زور دیا۔
محمد اکبر لون نے کہا کہ ’’سبھی وسائل کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسکیموں کا مقصد صرف بنیادی ترقی ہی نہیں بلکہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔‘‘