شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ گریز کے تُلیل میں موبائل سروس شروع کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تُلیل کے برنائی نامی گاؤں اور گریز کے کورکھ بٙل علاقے میں جیو کی جانب سے موبائل سروس شروع کی گئی ہے۔
بتا دیں کہ چند برس قبل بی ایس این ایل کی جانب سے گریز کے داور علاقے میں ایک ٹاور انسٹال کیا گیا تھا، جس کے بعد ریلائنس جیو نے علاقے میں موبائل ٹاور شروع کیا۔ انتظامیہ نے اب تُلیل کے برنائی نامی گاوں اور گریز کے کورکھ بٙل علاقے میں بھی جیو ٹاور انسٹال کیا ہے جس کے باعث لوگ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
وحید پرہ کے پولیس ریمانڈ میں توسیع
لوگوں نے ریلائنس جیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود جیو کی جانب سے ٹاور انسٹال کیا گیا۔ اس سے لوگوں کی مشکلات کم ہونگے۔ ایک نوجوان نے بتایا کہ تقریباً 12 جیو ٹاورز علاقے کے لیے نصب کیے گئے ہیں انہیں بھی فوری طور پر شروع کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں مواصلاتی نظام کا اور کوئی ذریعہ نہیں ہیں۔ اس سے قبل فون کرنے کے لیے کئی میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا تھا۔ واضح رہے کہ موسم سرما کے دوران گریز اور تُلیل علاقے برف باری کی وجہ سے پوری دنیا سے چھ ماہ تک کٹ کر رہ جاتے ہیں اور مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔