ETV Bharat / state

Minor Electrocuted to Death بانڈی پورہ میں کرنٹ لگنے سے کمسن ہلاک - ای ٹی وی اردو نیوز

بانڈی پورہ ضلع کے پازل پورہ علاقے میں اتوار کے روز کرنٹ لگنے سے ایک کمسن کی موت واقعہ ہوئی۔ متوفی کی شناخت 8 سالہ حارث فاروق کے بطور ہوئی۔

minor-electrocuted-to-death-in-bandipora-kashmir
بانڈی پورہ میں کرنٹ لگنے سے کمسن ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 9:09 PM IST

بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضع بانڈی پورہ کے پازل پورہ علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک کمسن لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے بے حوشی کی حالت میں کمسن لڑکے کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا، تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس حوالے سے پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے پازل پورہ علاقہ کے آٹھ سالہ لڑکے جس کی شناخت حارث فاروق کے بطور ہوئی ہے، اچانک گھر میں بجلی کرنٹ لگنے سے بے حوش ہوگا۔ اگرچہ گھر والوں نے کمسن کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہاں پہچنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ وہیں پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Soldier Electrocuted To Death سانبہ میں فوجی اہلکار کرنٹ لگنے سے ہلاک

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں بجلی کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں کافی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر اموات محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے نتیجے میں رونما ہوتے ہے اور اکثر و بیشتر بجلی ترسیلی لائنز یا ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی موت واقع ہو جاتی ہے، علاوہ ازیں رہائشی مکانات یا دکان پر غفلت شعاری کے سبب عام لوگوں کی بھی ہلاکتوں کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.