ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ویین علاقہ میں صد فیصد ویکسینیشن کا ہدف مکمل

بانڈی پورہ کے وِیین علاقے میں 18 سال سے زیادہ کی عمر کے سبھی افراد کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین کے ٹیکے لگوائے گئے ہیں۔

بانڈی پورہ: ویین علاقہ میں صد فیصد ویکسینیشن کا ہدف مکمل
بانڈی پورہ: ویین علاقہ میں صد فیصد ویکسینیشن کا ہدف مکمل
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 4:55 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن ورکرس اپنی جانوں پر کھیل کر لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ دور دراز علاقوں میں جاکر عوام کو کورونا مخالف ویکسین کے ٹیکے لگا رہے رہیں۔

بانڈی پورہ: ویین علاقہ میں صد فیصد ویکسینیشن کا ہدف مکمل

آشا ورکرز، آنگن واڑی کارکنان کے علاوہ شعبہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سے وابستہ عملے کی ٹیموں نے بانڈی پورہ کے دور افتادہ علاقے ویین میں پہنچ کر ویکسینشین کے صد فیصد ہدف کو پورا کر لیا۔

دور افتادہ گاؤں میں ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کا معقول انتظام نہ ہونے کے باوجود ٹیم نے کئی کلومیٹر کا پیدل سفر کرکے گھر گھر جاکر نہ صرف لوگوں کو ویکسین کے لئے آمادہ کیا بلکہ اس کے متعلق غلط خدشات اور افواہوں سے بھی انہیں باخبر کیا۔

ضلع بانڈی پورہ کا وِیین گاؤں اب ان ٹیموں کی کاوشوں سے ضلع کا پہلا ایسا گاؤں بن گیا ہے جہاں 18 سال سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین کے ٹیکے لگوائے گئے ہیں۔

شعبہ صحت کے افسران کے مطابق ’’شعبہ ہیلتھ سے وابستہ عہدیداروں اور ورکرس نے کافی محنت اور لگن سے کام کرکے صد فیصد ویکسینیشن کے عمل کو ممکن بنایا ہے۔‘‘

اس ضمن میں بلاک میڈکل افسر بانڈی پورہ نے کہا کہ ’’ضلع میں کورونا وائرس کے خلاف جنگی پیمانوں پر کام کیا جا رہا ہے اور اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.