جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ قصبے میں آگ لگنے کی اطلاع دیتے ہوئے ایک فائر بریگیڈ اہلکار نے بتایا کہ شہر کے وارڈ نمبر 2 پلان علاقے میں زبردست آگ لگنے سے کئی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روک لیا ہے۔
مزید پڑھیں:
'سیاسی جماعتوں کی ملک دشمن پالیسیوں سے محتاط رہیں'
انہوں نے مزید بتا یا کہ' اس حادثے میں تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے مزید فائر بریگیڈکی ٹیم کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔ اب تک کسی کے ہلاک ہونے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔