ضلع بانڈی پورہ کے تلیل، گریز علاقے میں ایک 55 سالہ شخص اُس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ مویشیوں کو چرانے کے دوران پہاڑی پر ایک پتھر سے پھسل کر نیچے جا گرا۔
مقامی باشندوں کے مطابق غلاب وانی ولد عبد الصمد وانی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
مزید پڑھیں: سرینگر: ڈاکٹروں نے ’غلطی‘ سے خاتون کی بچہ دانی نکال دی
پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔