بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ہلال آباد، نیسبل علاقے کے رہائشی مشتاق احمد ولد محمد رمضان ہفتہ کی صبح تیندوے کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ مشتاق احمد کو مقامی باشندوں نے فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر سنبل منتقل کیا۔ معالجین نے مشتاق احمد کی حالت مستحکم بتائی ہے، وہیں تیندوے کے حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ Man Injured In Leopard Attack In Nesbal Bandipora
تیندوے کے حملے کے اطلاع مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو دی جنہوں نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے نیسبل، سنبل ایک ٹیم روانہ کر دی۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقے میں تیندوے کی تلاش شروع کر دی ہے اور انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کی جنگلی جانور کو عنقریب ہی پکڑ لیا جائے گا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے احتیاط برتنے اور تنہا کھیتوں اور جنگلات میں جانے اور صبح و شام کے اوقات میں گھروں سے نکلنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔ Man Injured In Leopard Attack