تحصیلدار بانڈی پورہ نے آج ضلع کے کئی مقامات کا دورہ کیا اور انہوں نے پایا کہ ضلع میں کئی دکانیں کھلی ہوئی تھی۔ تحصیلدار نے کارروائی کرتے ہوئے ان تمام دکانوں کو سیل کر دیا۔
وہیں محکمہ صحت نے بانڈی پورہ کے اسپتالوں میں پہلی بار کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کے نمونے حاصل کرنے کے لیے لیب قائم کی جس میں آج پچاس سے زائد نمونے حاصل کیے گے اور جانچ کے لیے سرینگر منتقل کر کیے گئے۔
ٹیسٹ لیب نہ ہونے کی واجہ سے ان مریضوں کو سرینگر کا رخ کرنا پڑتا تھا، جس سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔
واضح رہے کہ اب تک پورے ضلع میں 22 افراد کورونا کے لیے متاثر پائے گئے اور ایک کی موت بھی ہو چکی ہے ۔اس وقت ضلع میں بارہ گاؤں ریڈ زون قرار دئے گئے ہیں۔
ضلع کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رضاکاراز خود اپنے اپنے علاقوں کی نگرانی کرتے نظر آرہے ہیں اور انہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ آئے ۔