ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سڑکوں سے برف نہ ہٹانے پر مقامی لوگوں کا احتجاج - بانڈی پورہ میں واقع پانار کی رابطہ سڑکوں

ضلع بانڈی پورہ میں واقع پانار کی رابطہ سڑکوں سے ابھی تک برف نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر سے بذات خود گاؤں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لینے کی گزارش کی ہے۔

Locals of panar protest against non removal of snow from roads
بانڈی پورہ: سڑکوں سے برف نہ ہٹانے پر مقامی لوگوں کا احتجاج
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 8:45 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع پانار کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے کہ محمکہ آر اینڈ بی علاقے کی سڑکوں سے برف ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: سڑکوں سے برف نہ ہٹانے پر مقامی لوگوں کا احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق احم شریف کی سڑکیں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں جس کو ابھی تک صاف نہیں کیا گیا ہے، جس سے مقامی لوگوں کے نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، جب کہ بیماروں کو چارپائیوں کے ذریعہ کندھوں کے سہارے ضلع اسپتال لے جانا پڑتا ہے۔

لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ مریضوں کو اپنے کندھوں پر 2 کلومیٹر تک لے کر احم شریف پہنچنا پڑتا ہے جہاں سے انہیں گاڑی کے ذریعہ ضلع اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا جاتا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں تک جانے والی سڑکوں سے جلد سے جلد برف کو صاف کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہیں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے بذات خود گاؤں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لینے کی گزارش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برف سے ڈھکی سڑک کی وجہ سے گاؤں کے بیشتر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی نہیں پلائے جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ گاڑیاں گاؤں تک نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے حفاظتی ٹیکوں کے عملے کو کافی مسافت بھی طئے کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ سب تک نہیں پہنچ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.