بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر علاقے میں رابطہ سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ Link Roads of Gund Jahangir Dilapidated خستہ حال سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع پانی اور کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کو عبور کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں پر علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں ہوئی بارشوں کی وجہ سے سڑکیں مزید خستہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو راہ چلنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Bandipora Gund Jahangir Link Roads Dilapidated انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں برسوں سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہیں کی گئی اور اس حوالے سے لوگوں نے کئی دفعہ اعلیٰ حکام تک اس بات کو پہنچایا لیکن پھر بھی اس کا سد باب نہیں کیا گیا۔
لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت ضلع انتظامیہ سے گنڈ جہانگیر علاقے کی اندرون سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن کا مطالبہ کیا تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔