ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں قانونی آگاہی پروگرام کا انعقاد - محکمہ تعلیم

بانڈی پورہ میں نیشنل پلان آف ایکشن 2021 کے مطابق ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے عالمی یوم آبادی کے موقع پر ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔

بانڈی پورہ میں قانونی آگاہی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 12:40 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نیشنل پلان آف ایکشن 2021 کے مطابق ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے عالمی یوم آبادی کے موقع پر ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

بانڈی پورہ میں قانونی آگاہی پروگرام کا انعقاد

اس سلسلے میں ڈلسا کی جانب سے کئی سرکاری اسکولوں میں الگ الگ پروگرام کروائے گئے۔ مڈل اسکول اتھوٹو ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سوناواری اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول داور گریز میں اس طرح کے آگاہی پروگرام منعقد کئے گئے جس میں لوگوں کی ایک خاصی تعداد کو جانکاری فراہم کی گئی۔

وہیں اس پروگرام کا افتتاح فریقہ نذیر سیکرٹری سب جج ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے کیا۔ انہوں نے زیادہ آبادی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مشکلات پر روشنی ڈالی جو کورونا وائرس جیسی نئی وبائی بیماریوں میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

اس پروگرام میں مقررین نے طلبا کو ماحولیاتی نظام پر زیادہ آبادی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروگرام میں پیرا لیگل رضاکاروں، طلباء ، اساتذہ، ڈی ایل ایس اے کے اسٹاف کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک اور کوشش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.