اگرچہ نوگام بلاک آبادی و رقبے کے لحاظ سے کافی وسیع علاقہ ہے جہاں قریب 30 ہزار آبادی پر مشتمل لوگ زندگی گزار رہے ہیں اور اس بلاک سے سات بڑے دیہات بھی منسلک ہیں، تاہم علاقے میں بینک کا نہ ہونا عوام کے لیے ان دنوں بڑی مشکلیں پیدا کررہا ہے۔
نوگام کے لوگوں کا ماننا ہے کہ علاقے میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ نہ ہونے کے سبب لوگوں کو بے حد مسائل و مشکلات درپیش ہیں کیونکہ 300 کے قریب علاقے میں چھوٹی بڑی دکانیں ہیں۔
اس کے علاوہ بلاک کا دفتر، اسپتال، ہائر سکینڈری اسکول، پولیس پوسٹ اور دیگر کئی چھوٹے بڑے ادارے بھی موجود ہیں لیکن صرف بینک کے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں دور دوسرے قصبوں کا رخ کرنا پڑتا ہیں جس میں آنے جانے میں ہی ان کا پورا دن صرف ہوتا ہے-
یہ بھی پڑھیں: بزرگ شہریوں کا عالمی دن
علاقے کے کئی معزز شہریوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بینک سے متعلق کام کاج کے لئے انہیں سمبل یا دیگر جگہوں کا رخ کرنا پڑتا ہے اور وہ ہر روز سن رسیدہ اشخاص کو وہاں گھنٹوں تک لائن میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کئی بار متعلقہ حکام کو جموں و کشمیر بینک کی شاخ مہیا کرانے کا مطالبہ کیا لیکن اس علاقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔
دریں اثناء علاقے کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں جموں کشمیر بینک کی شاخ مہیا کرائیں تاکہ لوگوں کو بینکنگ کے حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔