جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں واقع گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج میں بنیادی سہولیات کا فقدان Lack Of Basic Facilities In Polytechnic College Bandipora ہے، جس کی وجہ سے طلبا کو آئے روز شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تقریبا دس سال کے لمبے انتظار کے بعد گورنمنٹ پالی ٹکنیک کالج کا افتتاح گزشتہ سال نومبر میں کیا گیا تھا۔ تاہم ابھی بھی یہ کالج کئی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
طلبا کے مطابق بانڈی پورہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج کا سب سے اہم مسئلہ مین روڈ وٹہ پورہ سے کالج تک ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام Transport Issue in Polytechnic College نہ ہونا ہے۔ جس کے باعث طلبا کو روزانہ تقریبا چار کلومیٹر کا فاصلہ پیدل چل کر طے کرنا پڑتا ہے۔ جس میں کافی وقت برباد ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑک کی حالت بھی کافی خستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج کے نئے کمپلیکس کا افتتاح
وہیں طلبا کا کہنا ہے کہ کالج احاطے کی دیوار بھی بند نہیں کی گئی ہے۔ کالج کے پاس میں ہی دریا جھیل ولر کے پاس غیر قانونی کان کنی بڑے پیمانے پر جاری ہونے کی وجہ سے روزانہ ٹریکٹرز کے شور اور آلودگی کی وجہ سے طلبا کے صحت پر بھی کافی مضر اثر پڑ رہا ہے۔Basic Facilities In Polytechnic College Bandipora