بانڈی پورہ کے میونسپل کونسل ہال میں آج پارٹی کے نائب صدر و سابق ایم ایل اے عثمان مجید کی صدارت میں اپنی پارٹی کا ایک کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی سرپنچ، پنچ، حلقہ صدور اور ایک بڑی تعداد میں پارٹی ورکروں نے شرکت کی۔ Jammu kashmir Apni Party hold Convention in Bandipora
اس موقعے پر مقررین نے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور پارٹی کا منشور عام لوگوں تک پہنچانے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں دیگر سیاسی پارٹیاں جزباتی نعرے لگا کر لوگوں کو بہلاتی آئی ہیں۔ Apni Party Convention
انہو نے کہا کہ ان پارٹیوں کی جانب سے سے یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جب کہ اپنی پارٹی سچائی اور ممکنہ مسائل پر بات کرتی ہے۔ اس موقعے پر عثمان مجید نے ورکرز پر زور دیا کہ وہ الیکشن کے لئے آج سے ہی اپنے علاقوں میں تیاریوں کا سلسلہ شروع کریں۔ عثمان مجید نے حالیہ حد بندی کمشن کے اس رپورٹ کی پرزور الفاط میں مزمت کی جس کے بارے میں ابھی باتیں اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ Apni Party Vice President on Delimitation
یہ بھی پڑھیں :Apni Party Convention in Anantnag اننت ناگ میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کا اجلاس
انہوں نے کہا کہ اگر یہ قیاس ارائیاں حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بھی صحیح ثابت ہوئیں تو اپنی پارٹی اس کے خلاف پر زور مہم چھیڑے گی۔ انہوں نے روس اور یوکرین کے مابین ہو رہی جنگ میں عام انسانوں کی بڑے پیمانے پر ہو رہی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپیل کی کہ وہ اس جنگ کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔